(عامر بھٹی) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ریکارڈ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 1.1 فیصد پر رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 15اشیاء مہنگی اور 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
حالیہ ہفتے کے دوران ایک ہفتے میں ٹماٹر 20.83 ، پیاز 14.43فیصد سستے ،چکن 11.64، آٹا 4.92 فیصد سستا ، انڈے،کیلے،لہسن اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق آلو 1.80،گھی کی قیمت میں 0.70فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا۔