Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessنئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں



(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے،مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے، خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔

یاد رہے کہ 31 جنوری 2024 کو بھی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 178.23 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 200 روپے 92 پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندا ، ڈالر مہنگا ،کتنے کا ہو گیا؟اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ چند دن قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں،امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں اضافے بعد فی بیرل قیمت  77.59  ڈالر ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفائنری کو ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنائے جانے کے بعد پیر کے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

 برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 26 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر 13 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 72.41 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں