Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessنئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی...

نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی


(24نیوز)مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے حکومت کی جانب سے نئے سال کی خوشی میں تحفہ،ر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی کر دی گئی ہے،ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250.28 روپے  مقرر کر دی گئی، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھر یلو سلنڈر روپے47 روپے 43 پیسےاور کمرشل سلنڈرکی قیمت182روپے کمی کر دی۔

 سرکاری پیداواری قیمت میں 4ہزار20روپے فی میٹرک ٹن کمی اب ایل پی جی 254روپے فی کلوکی جگہ250روپے فی کلو پر آگئی، گھریلو سلنڈر3ہزار ایک روپے کی جگہ2ہزار9سو53روپے پر آگئی،کمرشل سلنڈر11ہزار 5سو45 روپے کی جگہ11 ہزار 3سو 63روپے میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2025کے لیے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: سال 2024 میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں