Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessنئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کے انعقاد کا اعلان

نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کے انعقاد کا اعلان


— فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی آرٹسٹ اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں۔

بینک دولت پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے نوٹوں کے اجراء میں عموما 2 سے 3 سال درکار ہوتے ہیں، اسٹیٹ بینک 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت کرنسی ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے سے نئے کرنسی سریز کے ڈیزائن جمع کرے گا۔ جس کے لیے مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک بھیجیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سات مختلف مالیت کے ہرنوٹ کے لیے تین ڈیزائن منتخب کئے جائیں گے، مقابلے میں منتخب ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے حتمی شکل دی جائے گی۔

حتمی شکل دی گئی سریز کو حکومت پاکستان کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ نئی کرنسی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ سیریز سرکولیشن میں رہے گی۔ نئی کرنسی سیریز کی وافر سپلائی کے بعد موجودہ سیریز مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں