Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessوہ موبائل فون کمپنی جس نے کم بیلنس والے ’پری پیڈ‘ کسٹمرز...

وہ موبائل فون کمپنی جس نے کم بیلنس والے ’پری پیڈ‘ کسٹمرز کے لیے ’زونگ ایمرجنسی پیک‘ متعارف کرا دیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زونگ فور جی نے کم بیلنس والے ’پری پیڈ‘ کسٹمرز کے لیے ’زونگ ایمرجنسی پیک‘ متعارف کرا دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اس ایمرجنسی پیک کی قیمت 7روپے جمع ٹیکس رکھی گئی ہے، جس میں صارفین کو 2کالز (ایک آن نیٹ اور ایک آف نیٹ)، 10مسڈ کالز، 20ایس ایم ایس اور 20ایم بی ڈیٹا دیا جائے گا۔
صارفین زونگ ایمرجنسی پیک کو زونگ ایپلی کیشن یا ایزی پیسہ ایپلی کیشن سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ براہ راست *9110#ڈائل کرکے بھی یہ آفر سبسکرائب کی جا سکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر صارفین کو سروسز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں