Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ڈالر بھی...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ڈالر بھی سستا



کراچی(ڈیل پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 551 پر آ گیا۔15 جولائی کو 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 156 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں