Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessپاکستان اور آئی ایم ایف کا افتتاحی سیشن، دونوں جانب سے مثبت...

پاکستان اور آئی ایم ایف کا افتتاحی سیشن، دونوں جانب سے مثبت پیغامات


— فائل فوٹو

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے افتتاحی سیشن میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایم ایف وفد نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقات کی اور وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد پر نگراں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس ملاقات میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کو ایف بی آر محصولات میں اضافے کا پلان پیش کیا گیا ہے اور گردشی قرضوں میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں