Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessپاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی...

پاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول


پاکستان کو 3 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔

بیرونی فنڈنگ میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض میں سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل ہے۔

دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل ہوا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ ملی،  عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا۔

دستاویز کے مطابق چین اور سعودی عرب سمیت دو طرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں