Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر...

پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کاشکار



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کاشکارہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 30اگست 2024تک کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں ابھی تک پاکستان کا نام شامل نہیں،بورڈ28سے 30اگست ویتنام سمیت 3ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کی منظوری اگلے ماہ تک موخر کردی گئی،دوست ممالک سے 12ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونا بڑی وجہ قراردیا گیا ہے،آئی ایم ایف نے اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے،پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5ارب، چین کے 4ارب ڈالر ڈپازٹس ہیں، پاکستان کے پاس متحدہ عرب امارات کے 3ارب دالر ڈیپازٹ ہیں،حکومت 12ارب ڈالرڈیپازٹس رول اوور، کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں  ہے،پاکستان نے رواں سال کمرشل قرض سمیت 26ارب 40کروڑ ڈالر بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں