Monday, December 30, 2024
ہومBusinessپٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ



(24 نیوز )پٹرول کی قیمت میں اضافے کے فوری بعد حکومت نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ریلوے سفر مزید مہنگا ہوگیا ،ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا گیا،میل ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ،ریلوے ہیڈ کوارٹر نے کرایوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی فرم کے تحت پرائیویٹ طور پر چلنے والی ٹرینوں کے کرایہ پر بھی حکم کا اطلاق ہوگا ، فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی 6ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا  ہے ،کرایوں میں اضافہ کا اطلاق کل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں