Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessپی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے آگیا

پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے آگیا



پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے ایک موقع پر 361 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 213 کی بلند ترین سطح رقم کی لیکن کاروبار کا اختتام 524 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 298 پر کیا ہے۔ 

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک ہزار 33 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

حصص بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 55 ارب روپے میں طے ہوئے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 395  ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں