Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessپیٹرول ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو گیا فی لیٹر قیمت...

پیٹرول ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو گیا فی لیٹر قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیے


(24 نیوز )مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی ، پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمت میں  بڑی کمی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سےپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی  کی گئی ہےجبکہ  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے ۔

نئی قیمتوں کی بات کریں تو پیٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 58 پیسے کا ہو گیا، ڈیزل میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہو گئی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کی قیمت میں  بڑی کمی 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں