Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessپیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان



اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔ 

حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں