Saturday, December 28, 2024
ہومBusiness پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان



(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئےاچھی خبر آ گئی،ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےجو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے۔

 قبل ازیں حکومت نے 16اکتو بر 2024 سے آئی ایم ای ایم میں ڈیزل پر304 روپے اور پیٹرول پر4.07 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ 

آئل مارکٹنگ کمپنیوں نے اوگرا چیئرمین کو ایک خط میں ہونے والے بھاری مالی نقصان سے آگاہ کیا تھا،آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی )کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بار پرائسنگ فارمولے سے انحراف کرتے ہوئے گزشتہ 16اکتوبر سے قیمتوں کو کم رکھا، ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 1516روپے سے کم کرکے 13.26روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کا ریٹ گر گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، حکام کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

موجودہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے،اب اُمید کی جاسکتی ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ اشایئے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں