Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessکراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ

کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ



( آزاد نہڑیو ) مختلف ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ  کردیا گیا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کے الیکٹرک کے ذریعے باضابطہ طور پر متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس (ایم یو سی ٹی) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد میونسپل یوٹیلٹی چارجز شہریوں سے کے الیکٹرک وصول کرے گا۔

کے الیکٹرک بجلی کے بلوں کے ذریعے رہائشی جنرل کمرشل اور انڈسٹریل کے الگ الگ سے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  50 یا 100 یونٹ استعمال کرنے پر میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے پر 20 روپے،201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے پر 40 روپے وصول  اور 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے پر 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ  401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے پر 125 روپے،501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے پر 150 روپے اور  601 سے700 یونٹ استعمال کرنے پر 175 روپے وصول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

700 یونٹ سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر  300 روپے وصول کئے جائیں گے،جنرل طور پر یوٹلٹی ٹیکس بھی 300 روپے اور  کمرشل یوٹیلٹی ٹیکس 400 روپٰے وصول کیا جائے گا،انڈسٹریز یوٹیلٹی ٹیکس پر بھی400روپے وصول کئے  جائیں گے۔

واضح رہے کہ  میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں