Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی



کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے سے ملک میں کاروباری اعتماد میں اضافہ اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد کمی آگئی، معاشی ترقی کا 3.5 فیصد کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے دوسری ششماہی میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کے باوجود قرضوں پر بھاری سود کی وجہ سے معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی 70 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی قسط ڈالر مارکیٹ میں اعتماد کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں استحکام بھی لے آئی، پہلی ششماہی میں ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 4 ہزار 469 ارب، نان ٹیکس ریونیو 116 فیصد بڑھ کر 1979 ارب تک پہنچ گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں