کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 640 سے کم ہو کر 590 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 270 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں انڈے 400 سے 440 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے تھے۔