Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessکےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں نیپرا میں جمع کروادیں

کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں نیپرا میں جمع کروادیں



کےالیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواستیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادیں۔

 کےالیکٹرک کی جانب سے  بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

جس میں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے من و عن منظوری سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی کےالیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں