Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessگھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 50 روپے تک...

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 50 روپے تک اضافہ



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوپن مارکیٹ میں آٹے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ سوم کا گھی 390 روپے سے بڑھ کر 440 روپے فی کلو ،درجہ دوم کا گھی 450 روپے سے 470 روپے فی کلو  جبکہ درجہ اول کا گھی 480 روپے سے بڑھ کر 490 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کا مسئلہ بھی ہے ، دوسری جانب گھی آئل کمپنی مالکان کے مطابق مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہماری طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

واضح رہے دو دن قبل پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں