Wednesday, January 8, 2025
ہومBusiness ہنڈا سٹی 1.2پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین کارکیوں ہے؟

 ہنڈا سٹی 1.2پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین کارکیوں ہے؟



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا سٹی 1.2اپنی بہترین فیول ایوریج، پرکشش ڈیزائن اور مضبوط ری سیل ویلیو کے سبب پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین کاروں میں شمار ہوتی ہے۔ ہنڈا کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کی چھٹی جنریشن 2021ءمیں متعارف کرائی گئی تھی۔یہ گاڑی پانچ مختلف ماڈلز میں آتی ہیں جن میں 1.2ایل ایس۔ ایم ٹی (مینوئل ٹرانسمیشن) ، 1.2ایل ایس۔ سی وی ٹی، 1.5ایل ایس۔ سی وی ٹی، 1.5ایل اے ایس۔ ایم ٹی اور 1.5ایل اے ایس۔ سی وی ٹی شامل ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہنڈا سٹی 1.2میں 1200سی سی انجن دیا گیا ہے جو 88ہارس پاور اور 110نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ گاڑی سات مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جن میں سپورٹی بلیو مٹیلک، کارنیلین ریڈ، کرسٹل بلیک پرل، لونر سلور مٹیلک، ماڈرن سٹیل مٹیلک، ٹفیٹا وائٹ اور اربن ٹائٹینم شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہنڈا سٹی 1.2ایل۔ ایم ٹی کی قیمت 46لاکھ 49ہزار روپے اور ہنڈا سٹی سی وی ٹی کی قیمت 46لاکھ 89ہزار روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں