Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessہنڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی آسان اقساط پر...

ہنڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی آسان اقساط پر بھی حاصل کرنے کا موقع



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے تاہم مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی بڑھ کر 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہو چکی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70سی سی کے خریدار، جو بینک الفلاح کے بھی صارف ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آفر دی جا رہی ہے، جس میں وہ صفر شرح سود پر 6ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقساط پلان میں بینک الفلاح کے کسٹمرز کو ماہانہ 26ہزار 317روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں