Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessیوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کا رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان


—فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں