Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessیوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ


—فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے پر اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5 روپے بڑھ جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو جائے گی۔

عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں