Friday, December 27, 2024
ہومBusinessیوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 58 روپے  فی کلو مہنگا

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 58 روپے  فی کلو مہنگا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا،رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والا ایک کلو گھی 58 روپے مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صافین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393روپے کلو مقررہے،گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 335روپے تھی۔

ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70روپے سبسڈی ہے،نئی خریداری مہنگی قیمت پر کرنے کے باعث قیمت بڑھانا پڑی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں