Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessیکم مئی سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ...

یکم مئی سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ کمی ہوگی یا اضافہ؟ پتہ چل گیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی  سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق عالمی سطح پر ڈیزل او ر گیسولین کی قیمت 4.3 ڈالر فی بیرل اور 1.86 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔آئل انڈسٹری کے ماہرین کاکہناہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔

 ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔قیمت میں کمی کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہوجائے گی اور ہائی  سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 193.08 روپے سے کم ہوکر 185.05 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او کی قیمت 174.34 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ حکومت پیٹرول اور ہائی  سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) وصول کر رہی ہے لیکن جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر پر رکھا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں