Thursday, January 2, 2025
ہومHealth and Educationاسلام آباد: سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے  ب فارم کی شرط ختم

اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے  ب فارم کی شرط ختم


(24 نیوز) اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے  ب فارم کی شرط ختم کر دی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے  ب فارم کی شرط ختم کر دی، وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی،  فارم ب کے عمل نے غیر متناسب طور پر غریب آبادیوں کو متاثر کیا، وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم ب کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور جج کا خط آگیا،چیف جسٹس کا ایکشن

واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم کے اس اقدام سے اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے، ان کی دستاویزات کی حیثیت سے قطع نظر، سرکاری سکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں