Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Education اہم ریفارمز لا رہے ہیں2030 تک ڈیجیٹل لٹریسی پر منتقل ہو جائیں...

 اہم ریفارمز لا رہے ہیں2030 تک ڈیجیٹل لٹریسی پر منتقل ہو جائیں گے: وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات 



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لٹریسی وے فارورڈ ہے۔ 2030 تک ڈیجیٹل لٹریسی پر منتقل ہو جائیں گے۔ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو 21 ویں صدی کی سکلز سے عہدہ برآ کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں اہم تعلیمی ریفارمز لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 ماہ میں 6 ہزار سے زائد بچوں کو گوگل کورسز کروا چکے ہیں۔ یہ تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ فری لانسرز اپنی اپنی ٹیکنالوجی سکلز سے دیگر ممالک کو استفادہ کروا رہے ہیں۔  ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے عمومی تعلیم میں ٹیکنیکل کورسز کو شامل کیا جا رہا ہے۔ جلد میٹرک ٹیک اور انٹر ٹیک کا بھی آغاز ہوگا۔ سرکاری سکولوں کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ 2025 تک سرکاری سکول معیاری سکول بن چکے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو اس حد تک مؤثر بنائیں گے کہ سیاستدانوں کے بچے بھی انہی سکولوں میں پڑھنے کو ترجیح دیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں