Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationتخم ملنگا سے بنے مزیدار کسٹرڈ فالودے کی ترکیب آزمائیں

تخم ملنگا سے بنے مزیدار کسٹرڈ فالودے کی ترکیب آزمائیں


 

رمضان المبارک میں یوں تو پکوڑے، سموسے، چاٹ اور طرح طرح کے پکوانوں سے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مگر گرمیوں کے روزوں میں کچھ ایسی چیز کھانے کا دل بھی کرتا ہے جو ٹھنڈی اور راحت بخش ہو، شدید گرمی کا اثر کم کرنے اور ترو تازہ رکھنے میں مدد فراہم کرے، اس لیے تخم ملنگا سے بنے مزیدار کسٹرڈ فالودے کی ترکیب آزمائیں اور گھروالوں کا دل جیت لیں۔

کسٹرڈ فالودہ کی ترکیب یہاں بتائی جارہی ہے:

اجزا
تخم ملنگا -ایک چائے کا چمچ

پانی- ایک کپ

سویوں کیلئے

کارن فلور-آدھا کپ

پانی- ڈیڑھ کپ

چینی-ایک کھانے کا چمچ

ٹھنڈا پانی -حسبِ ضرورت

دودھ -ایک لیٹر

کسٹرڈ کیلئے

ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر- 4 کھانے کے چمچ اور اسے مکس کرنے کے لیے ایک کپ دودھ

آئسنگ شوگر- آدھا کپ

سبز الائچی پاؤڈر- ایک چوتھائی چائے کا چمچ

جیلی کیلئے

پانی – 2 کپ

اسٹرابیری جیلی پاؤڈر- ایک چوتھائی کپ

پانی – 2 کپ

بنانا جیلی پاؤڈر- ایک چوتھائی کپ

فالودہ کیلئے

ٹھنڈا کسٹرڈ

ٹھنڈی سویاں

ٹھنڈی جیلیز

بھگوئی ہوئی تخم ملنگا

کٹا ہوا بادام اور پستہ

ترکیب

ایک باؤل میں تخم ملنگا اور پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دیں۔ سویاں بنانے کے لیے ایک پین میں پانی، کارن فلور اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب چولہا چلا کر مسلسل مکس کرتے جائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

اس مکسچر کو سویاں میکر میں ڈال کر سویاں بنا لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر 20 سے 30 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

کسٹرڈ بنانے کے لیے ایک برتن میں دودھ اور چینی ڈال کر ابلنے دیں، اس میں کسٹرڈ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں، پھر اس میں الائچی پاؤڈر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اسٹرابیری جیلی بنانے کے لیے ایک پین میں دو کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں اسٹرابیری جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر ایک برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

بنانا جیلی بنانے کے لیے ایک دوسرے پین میں دو کپ پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پھر اس میں بنانا جیلی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر ایک برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب ان دونوں جیلیوں کو چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں۔

پھر گلاس میں دونوں جیلیز، تخم ملنگا، کسٹرڈ اور فالودہ سویاں ڈال کراس پر بادام، پستہ چھڑ ک دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا کسٹرڈ فالودہ پیش کریں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں