Thursday, January 2, 2025
ہومHealth and Educationتعلیمی اداروں کی بندش مجبوری عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں:...

تعلیمی اداروں کی بندش مجبوری عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: وزیر تعلیم 



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکولز بند کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔  بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ انسداد سموگ کیلئے عوام بھی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔  سموگ کے اثرات میں کمی لانے اور بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے حکومت اپنے تئیں اقدامات کر رہی ہے۔ عوام بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ ضرور کریں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 وزیر تعلیم نے کہا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل سٹریٹیجی پر کام کیا جا رہا ہے۔ جلد اس حوالے سے بھی مناسب لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔  تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں