ایس آئی ایف سی میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے اورفارماسیوٹیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے “فارما اکنامک زون” کے قیام پرغورکر رہی ہے۔
حکومت اس اقدام کے ذریعے ایک میڈیکل ہیلتھ سٹی قائم کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے شعبہ صحت میں ہر ممکن سہولت تک رسائی فراہم کی جاسکے گی۔
پاکستان پہلے ہی سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر کام کر رہا ہے جن میں سے ایک اقتصادی زون کو فارما انڈسٹری کے لیے مختص کیا جائے گا۔
اس اقدام کامقصد فارماسیکٹرمیں چین سمیت غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنااورطبی سیاحت کو فروغ دینا ہے،اس منصوبے کےتحت چین کو فارما زون میں سرمایہ کاری کرنے میں سہولت ملےگی جوپاکستان کے شعبہ صحت میں بہتری کا پیش خیمہ ہے۔
فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت طبی مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر بھی کام کر رہی ہے۔
اس حوالے سےحکومت نے وزارت صحت کوپاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صنعت کےساتھ قیمتوں کے تعین کے لیے قابل عمل حکمت عملی تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت صحت پر زور دیاگیا ہےکہ وہ پری فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے فوری ایکشن پلان تیار کرے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی معیشت کی ساخت مضبوط کرنے کے لیے ‘فارما زون’ کا قیام خوش آئند تصور کیا جا رہا ہے۔