Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationدنیا بھر میں شدید غذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو...

دنیا بھر میں شدید غذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ


ـــ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شدید غذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زندگی بچانے کے علاج میں استعمال ہونے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) کی خریداری کے لیے فنڈز کی قلت کے باعث دنیا بھر میں شدید غذائی قلت کا شکار 20 لاکھ بچوں کو موت کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں شدید غذائی قلت کا شکار صرف 2 لاکھ 62 ہزار بچوں کو زندگی بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) مہیا کی جاسکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی زندگی بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) کی موجودہ سپلائی مارچ 2025ء میں ختم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث 12 شدید متاثرہ ممالک میں 20 لاکھ بچوں کو جان بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، مالی، نائجیریا، نائجر اور چاڈ پہلے ہی جان بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) کی قلت کا شکار ہیں یا ہونے والے ہیں۔

اب پاکستان، کیمرون، سوڈان، مڈغاسکر، جنوبی سوڈان، کینیا، کانگو اور یوگنڈا آئندہ سال کے وسط تک جان بچانے والی خوراک ( آر یو ٹی ایف) کی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں