Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationراولپنڈی میں ڈینگی کے 16 نئے مریضتعداد 6533 ہو گئی 

راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 نئے مریضتعداد 6533 ہو گئی 



(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ ہسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو کے 65 مریض زیر علاج ہیں،رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 6533 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق ڈینگی کے 11 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور 8 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج  ہیں،5 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 41 مریض دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،3 میونسپل کارپوریشن کے علاقوں سے آئے،راولپنڈی کنٹونمنٹ سے بھی 7 مریض آئے ہیں۔رواں سیزن میں اب تک منکی پاکس کا کوئی  مریض سامنے نہیں آیا ۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 6205 ایف آئی آر درج کی گئیں،1897عمارتیں سر بمہراور 3697 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 2 کروڑ 32 لاکھ 87 ہزار 14 روپے جرمانہ بھی کیا گیاہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں