Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationسال 2024 میں کیا کچھ کیا؟ وزیر تعلیم نے کارکردگی کی تفصیلات...

سال 2024 میں کیا کچھ کیا؟ وزیر تعلیم نے کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دیں



(جنید ریاض)سال 2024 میں کیا کچھ کیا؟ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات  کا کہنا ہے کہ سال 2024 پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا سال رہا ، ہمارے 10 ماہ کے اقدامات کا موازنہ گذشتہ حکومت کے 4 سالوں سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی دور میں 13 ارب میں چھپنے والی درسی کتب 6 ارب سے کم میں شائع کر کے دکھائیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سال 2024 میں بوٹی مافیا کا نیٹ ورک کامیابی سے توڑا،گوگل کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سرٹیفائیڈ کورسز کرانے کا منصوبہ شروع کیا۔رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے ٹارگٹڈ مہم چلائی گئی، زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 2.1 بلین کے وظائف دئیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سکولوں میں ٹیک ایجوکیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا،غذائی قلت کا شکار جنوبی پنجاب کے 4 لاکھ بچوں کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا اور لڑکیوں کو ٹرانسپورٹ فراہمی کیلئے بسیں دینے کی سہولت، سکوٹی سکیم شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں : روز گار کی غرض سےناروے جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

وزیر تعلیم نے بتایا کہ سال 2024ء میں اڈلٹ لٹریسی پر بھی توجہ دی گئی ،اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی۔ فیک انرولمنٹ کے خاتمے، ڈیٹا ایکوریسی کیلئے نادرا ویری فیکیشن لازمی قرار دی، پہلی بار ہر انتظامی تعلیمی پوسٹوں پر امتحان اور انٹرویو کے ذریعے افسران کی پوسٹنگ کی گئی۔وی سیز، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپلز، سی ای اوز، ڈی ای اوز کی میرٹ پر سیلیکشن ہوئی جبکہ بدلتے رجحانات کے پیش نظر کامرس کالجز کو ای کامرس کالجز میں تبدیل کیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ لو پرفارمنگ سکول آوٹ سورس، انرولمنٹ ڈھائی لاکھ سے سوا 4 لاکھ پر لائے ،آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے ایڈ ٹیک ماڈل پر سکول شروع کئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں