Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationسورج مکھی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد

سورج مکھی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد


سورج مکھی کے بیجوں کو عام طور پر ایک سنیک سمجھ کر کھایاجاتا ہے لیکن ہم میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں جو اس کے فوائد کو جانتے ہیں ۔ سورج مکھی کے بیجوں میں بہت ہی زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے ۔ سورج مکھی کے بیجوں میں ایسے essential oils ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے میں مدد کرتے ہیں ۔ سورج مکھی کے بیجوں میں دل کی بیماری دور کرنے کے اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔

سورج مکھی کے بیجوں کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

۱۔ آنتوں کے لیے بہترین پروٹین :
سورج مکھی کے بیج پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ ہمیں سورج مکھی کے بیج ضرور کھانے چاہئیں ۔ اس سے آپ کی روزانہ پروٹین کی ضرورت پوری ہوتے ہیں ۔سورج مکھی کے بیج سردیوں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں ، یہ periods ko regularکرنے میں مددکرتا ہے ۔

۲۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے :

سورج مکھی کے بیجوں میں ہڈیوں کو مضبوط کرنے والےnutrients ہوتے ہیں جیسے میگنیشیم ، کیلشیم اور کاپر جو کہ ہڈیوں سے کیلشیم کی کمی پوری کرتے ہیں ۔ اس میں وٹامن ای بھی موجود ہے جو آرتھرائٹس کے درد کو بھی دور کرتا ہے ۔ سورج مکھی کے بیج میں موجود کاپر elastin or collagenکو ملنے میں مدد کرتا ہے جو کہ جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہوتا ہے ۔
آپ سورج مکھی کے بیجوں کو آملیٹ میں ڈال کر سکتے ہیں اس سے آملیٹ کو ایک اچھا texture ملتا ہے اور اسکی غذائیت و افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ سورج مکھی کے بیجوں کو پیس کر فرائی گوشت یا چکن مین ڈال کر بھی کھاسکتے ہیں ۔
اس طرح سے سورج مکھی کے بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کرلیجئے ۔

شوگرکے مرض میں مفید:
خواتین میں menopauseاور شوگر کے خطرے کو روکنے میں بھی سورج مکھی کے بیج اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ سورج مکھی کے بیجوں کو بھون کر کھائیں ، اس کے علاوہ سلاد میں اسے ضرور شامل کریں اس سے سلاد کی غذائیت میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں کو پاستا میں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں