Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationطالبہ کو ہراساں کرنا طالب کو مہنگا پڑ گیا یونیورسٹی نے سبق...

طالبہ کو ہراساں کرنا طالب کو مہنگا پڑ گیا یونیورسٹی نے سبق سکھا دیا



(24 نیوز) جامعہ کراچی کی جانب سے طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پر طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔

طالبہ کے سر سے دوپتہ کھینچنا طالب کو مہنگا پڑ گیا، طالبہ کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی نے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا، مشیر امور طلباء نوشین رضا کے مطابق تشویشناک واقع گزشتہ روز سکول آف لاء میں دوران امتحان پیش آیا، طالب علم نے کمرہ امتحان میں موجود ایک طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچا، طالب علم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عملے نے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹیاں پیدا کرنا خاتون کا گناہ بن گیا، سسرالیوں نے ایسا سلوک کیا کہ جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں

نوشین رضا کا مزید کہنا ہے کہ طالب علم کو یونیورسٹی سے بےدخل کرنے کا فیصلہ جامعہ کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں قائم مقام شیخ الجامعہ اور جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور دیگر اساتذہ شریک تھے، قائم مقام شیخ الجامعہ کی ہدایت پر ریجسٹرار طالب علم کو بےدخل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں