بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریض زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں داخل مریضوں کا تعلق کوئٹہ اور لورالائی سے ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔