Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationمنہ کے چھالوں سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو نسخے

منہ کے چھالوں سے نجات دلانے میں مددگار گھریلو نسخے


زبان، مسوڑوں، ہونٹوں یا گالوں کے اندرونی حصوں میں چھالے یا زخم کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے الرجی، انجری، انفیکشن، کسی چیز کا تناؤ وغیرہ۔

گرمیوں کے موسم میں منہ میں اکثر یہ چھالے یا زخم ہوجاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

تاہم جب آپ اس سے متاثر ہوں تو کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ تکلیف الگ ہوتی ہے اور آپ ان کا علاج چاہتے ہیں تاکہ ان چھالوں یا زخم سے جلد از جلد نجات مل جائے۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کے درد میں تیزی سے کمی لانے کے ساتھ ساتھ چھالوں یا زخم ختم کرنے میں بھی مدد دیں گے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا اکلائن ہوتا ہے جو اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے جو منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں، جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کرلیں۔

ٹی بیگز

چائے میں ایک اکلائن ہے جو چھالوں یا زخم کی تکلیف بڑھانے والے تیزاب کو معمول پر لاتی ہے، جبکہ اس مین ایسے اجزاءبھی شامل ہیں جو تکلیف میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایک استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھالے یا زخم پر لگائے رکھیں تو آپ کو ریلیف محسوس ہوگا۔

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ

ہائیڈرجن پرآکسائیڈ ایک طاقتور جراثیم کش محلول ہوتا ہے اور یہ منہ کے چھالوں یا زخم کو انفیکشن سے بچاتا ہے، اس محلول کو ماؤتھ واش کی طرح استعمال کریں تاہم اسے نگلنے کی کوشش نہ کریں۔

نمکین پانی

نمک ملے پانی سے تیس سیکنڈ تک کلیاں کریں تاکہ چھالوں کے ختم ہونے کا عمل تیز ہوجائے۔ سوڈیم کلورائیڈ پانی میں مل کر ٹشوز کے گرد جاکر زخموں کے ٹھیک ہونے کا عمل تیز کردیتا ہے۔

وٹامن ای

وٹامن ای کے ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس کے محلول کو متاثرہ حصے پر لگادیں، یہ تیل چھالے پر ایک کوٹنگ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گی اور جلد ٹھیک ہونے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔ ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔

میگنیشیا کا دودھ

اس دودھ کی معمولی مقدار منہ میں بھریں اور منہ صاف کرنے کے لیے استعمال کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ متاثرہ حصے کو بھی صاف کرے۔ میگنیشیا کے دودھ میں موجود اجزاءمنہ کی تیزابیت پر قابو پاتے ہیں جو چھالوں کو تکلیف دہ بناتے ہیں، اس کے علاوہ آپ روئی کو اس دودھ میں بھگو کر براہ راست میں چھالوں پر دن میں تین سے چار دفعہ لگاسکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں