Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationنہار منہ کن پھلوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟

نہار منہ کن پھلوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟


— فائل فوٹو

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ  اپنی روز مرہ کے معمول میں پھلوں اور خُشک میوہ جات کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

پھلوں اور خشک میوہ جات کے استعمال سے انسان خود کو توانا، تر و تازہ اور فرحت بخش محسوس کرتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق ہر غذا کے کھانے کا ایک وقت ہوتا ہے جس میں اُس غذا کے کھانے سے مکمل مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صبح کا وقت ایسا ہے جب انسان بہتر غذا کے ذریعے اپنی صحت کو مزید بہتر اور زندگی طویل بنا سکتا ہے اور اسی دوران تازہ پھلوں اورخشک میوہ جات کا استعمال بھی تجویز کیا جاتا ہے مگر ہر پھل صبح نہار منہ کھانا صحت کے لیے مفید ثابت نہیں ہوتا۔

صبح ، نہار منہ کن پھلوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟

نہار منہ تازہ پھل کھانے سے جسم کو بہت زیادہ توانائی ملتی ہے، وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور متعدد بیماریوں سے نجات ممکن ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے صبح کے ناشتے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، اس دوران کونسے تازہ پھل صحت کے لیے مثبت قرار دیے جاتے ہیں اُن کی فہر ست مندرجہ ذیل ہے۔

سیب بہترین انتخاب

سیب کو کرشماتی پھل کہا جاتا ہے، سیب میں فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم میں پانی کو اپنی جانب کھینچ کر ایک جیل تشکیل دیتا ہے جو غذا کے ہضم ہونے کا عمل سست کرتا ہے۔

روزانہ ایک سیب سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے اور بلڈ، شوگر لیول متوازن جبکہ انسولین کی افزائش مثبت مقدار میں ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں روزانہ ایک سیب کھانے سے فالج سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ 

ایک ڈچ تحقیق کے دوران 10 برسوں تک 20 ہزار سے زائد رضاکاروں میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ سیب کھانے کی عادت رکھنے والے رضاکاروں میں فالج کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

بادام بہترین انتخاب

بادام میں مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، بادام کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ انہیں طاق شمار کر لیا جائے اور رات میں ہمیشہ بھگو کر پھر صبح نہار منہ چھلکے کے بغیر کھایا جائے۔

تربوز

صبح نہار منہ تربوز کھانا مثبت قرار دیا جاتا ہے، صبح نہار منہ تربوز کھانا انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ تربوز میں لائکوپین کی زیادہ مقدار موجود ہے جو آنکھوں اور دل کے لیے مؤثر ہے، موسمِ گرما کے اس پھل کے صبح نہار منہ استعمال سے صحت بہتر اور پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔

کیلا

کیلا ایک ریشے دار غذا ہے، ناشتے میں یا دن کے کسی بھی حصے میں کیلا کھانا ہاضمے کے عمل کو تیز کر سکتا ہے البتہ شام یا رات میں کیلا کھانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا اسے بھی صبح ناشتے میں کھانا مفید ہے۔

خشک میوہ جات

دن بھر میں خشک میوہ جات کا استعمال بے وقت بھوک سے بچاتا ہے اور بے وقت نہ کھانے سے وزن میں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ خشک میوہ جات بادام، پستہ، اخروٹ وغیرہ بھرپور غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا انہیں رات میں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

نارنگی

نارنگی کو دن میں کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح ناشتے میں خصوصاً خالی پیٹ کھانے سے گریز کریں، صبح نہار منہ نارنگی کھانے سے جسم میں الرجی پیدا ہو سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں