Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Educationوزارت صحت نےپمز ہسپتال کو پرائیویٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار...

وزارت صحت نےپمز ہسپتال کو پرائیویٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت صحت نے پمز ہسپتال کو پرائیویٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں۔

ترجمان وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ پمزکے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹا ئز نہیں کیا جا رہا،نہ ہی کسی بھی رہائشی کالونی میں ٹاور بنائے جا رہے ہیں،پمز وزارت صحت کے زیر انتظام ہی  کام کرتا رہے  گا،پمز کے کسی بھی ملازم کو سروس سے نہیں نکا لا جائے گا،وفاقی حکومت عوام کو صحت کے شعبے میں ہر قسم کا ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سروسز کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے ریڈیالوجی کے شعبے میں سی ٹی سکین،  ایم آر آئی کے ٹیسٹ پبلک پرائیویٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے لیکن اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،ریڈیالوجی کے شعبے میں صفائی کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے،  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تجویز زیر غور ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں