Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationپاکستان میں کم از کم 100 برنس اسپتال ہونے چاہئیں: کامران ٹیسوری

پاکستان میں کم از کم 100 برنس اسپتال ہونے چاہئیں: کامران ٹیسوری


گورنر سندھ کامران ٹیسوری — فائل فوٹو

سول اسپتال برنس سینٹر کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر ہاؤس میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں بانی ارجمند اے قاضی، ڈاکٹر شائستہ آفندی رئیس اور محمد عبداللّٰہ فیروز کے علاوہ کئی ممالک کے قونصل و نائب قونصل جنرلز، فرینڈز آف برنس سینٹر کے اراکین اور ڈاکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کے برنس سینٹر کی 20 ویں سالگرہ پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ 2004ء میں قائم ہونے والا یہ سینٹر ایک تاریخی سنگ میل ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور فرینڈز آف برنس سینٹر کے کردار کو پائیدار ویژن کی علامت سمجھتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں کم از کم 100 برنس اسپتال ہونے چاہئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام صرف زمین دینا نہیں بلکہ اسپتال تعمیر کرنا بھی ہے، سندھ کے ہر ضلع میں برنس وارڈ کا قیام ضروری ہے۔

گورنر سندھ نے برنس سینٹر انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں