Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationپاکستان میں ہر ماہ پیٹ اور جگر کی بیماریوں کے لاکھوں کیسز...

پاکستان میں ہر ماہ پیٹ اور جگر کی بیماریوں کے لاکھوں کیسز سامنے آنے لگے


فائل فوٹو

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ماہ پیٹ اور جگر کی بیماریوں کے لاکھوں کیس سامنے آ رہے ہیں۔

چھٹی سالانہ پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز کانفرنس سے ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں آنے والے آدھے مریض پیٹ کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں۔ 

 ڈاکٹر لبنیٰ کامانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیکڑوں تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرالوجسٹ کی ضرورت ہے، پاکستان میں خواتین گیسٹرو اینٹرالوجسٹ کی بھی شدید قلت ہے۔

ڈاکٹر شاہد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈائریا، ہیپاٹائٹس، ٹائیفائڈ اور ہیضے کی وباؤں کی زد میں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی دور دراز علاقوں کے نوجوان ڈاکٹروں کو تربیت دے رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں