Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب میں مزید 13 بچے نمونیہ سے انتقال کرگئے

پنجاب میں مزید 13 بچے نمونیہ سے انتقال کرگئے



(24 نیوز) پنجاب میں نمونیہ ڈراؤنا خواب بن گیا ،بچوں میں تیزی سے پھیلنے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 بچے نمونیہ سے انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار 122 نمونیہ کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 280 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک بچہ انتقال کرگیا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان کے کتنے فیصد بچے سکولوں سے باہر ؟ رپورٹ جاری 

 صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں نمونیہ کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے اور رواں سال 25 دن میں پنجاب میں 233 بچے نمونیہ سے انتقال کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت شدید سردی ہے اور دھند بھی پڑ رہی ہے،خشک سردی کی وجہ سے بخار کی وبا ء ہر جگہ موجود ہے،بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں