Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے

پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے



(عمران یونس) پنجاب بھر کی جامعات میں قائم مقام وائس چانسلرز کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گورنر کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائمقام وی سیز کو اہم پالیسی و مالی فیصلوں سے سختی سے روکنے کی ضرورت ہے، قائمقام وی سیز کو ریگولر وائس چانسلرز کے فیصلے تبدیل کرنے سے بھی روکا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو قائمقام وائس چانسلرز کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے خط میں مزید کہا کہ پنجاب کی 28 جامعات ریگولر وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور اسی وجہ سے یونیورسٹیوں میں گُڈ گورننس اور معیار تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔

گورنر پنجاب سے صوبے کی جامعات میں ریگولر وائس چانسلرز جلد از جلد تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں