Saturday, January 4, 2025
ہومHealth and Education چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کا افتتاح 19 کالجز کو بسیں...

 چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کا افتتاح 19 کالجز کو بسیں دیدی گئیں



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گرلز کالجز کیلئے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام فار ویمن کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ  نے ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے طالبات کو پاس بلا لیا۔ چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 19 ویمن کالجز کو بسیں دیدی گئیں۔ وزیر اعلیٰ  نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجز کے پرنسپلز کے حوالے کیں۔ وزیر اعلیٰ  نے خواتین کالجز کی بسوں کا معائنہ کیا۔گرلز کالجز کے لیے ائیر کنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

 سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے 76 کالجز کو 3 مراحل میں بسیں فراہم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرانسپورٹ سے محروم 19 تحصیلوں کو بسیں دی گئی ہیں۔ بھکر،سیالکوٹ، چنیوٹ،کمالیہ،حاصل پور،ملکوال، فیروز والا، شور کوٹ،جتوئی، فتح جنگ، حسن ابدال کے گرلز کالجز کو بسیں مل گئیں۔کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں،پنڈی گھیب، منچن آباد،شرقپور کے گرلز کالجز کو بھی بسیں مل گئیں۔ دوسرے مرحلے میں نوشہرہ ورکاں، دینہ، یزمان، پنڈی بھٹیاں، لالیاں، بھوانہ، کوٹ ادو، ٹیکسلا، سرائے عالمگیر، پیلاں کے گرلز کالجز کو بسیں ملیں گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، عیسیٰ خیل، رائے ونڈ اور سوہاوہ کے گرلز کالجز کو بھی فروری 2025 تک بسیں مل جائیں گی۔ مارچ اپریل 2025 تک تیسرے مرحلے میں مزید2 2بسیں اور 32 کوچز مزید 35 تحصیلوں کو فراہم کردی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ویمن کالجز کی طالبات سے ملاقات کی،طالبات نے گلدستہ پیش کیا۔

 سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثفافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں