Friday, January 3, 2025
ہومHealth and Educationہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے: وزارت موسمیاتی...

ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے: وزارت موسمیاتی تبدیلی



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
وزارت کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں پاکستان میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے، گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔وزارت کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے،کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کیلئے صورتحال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کے پریشان کن مسائل سے ہر ممکن طریقے سے خود کو بچانا ہوگا خاص طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گرم اوقات کے دوران غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا ہوگا۔ترجمان کے مطابق اگرچہ کوئی بھی شخص ہیٹ ویوز سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ حاملہ خواتین زیادہ درجہ حرارت کے دوران باہر جانے سے گریز
 کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں