Monday, January 6, 2025
ہومHealth and Educationاجارہ داری نامنظورپنجاب میں یا چور رہیں گے یا ہمخواجہ عمران نذیر

اجارہ داری نامنظورپنجاب میں یا چور رہیں گے یا ہمخواجہ عمران نذیر



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے 375 کے قریب کرپٹ اور چور ملازمین کو نکالا ہے،یا چور رہیں گے یا ہم رہیں گے، پنجاب میں کسی کی اجارہ داری چلنے نہیں دوں گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا لہ کئی بار ادویات کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی جاتی ہے،راولپنڈی میں خسرہ سے اب تک آٹھ بچے جاں بحق ہوئے جبکہ خسرہ کے 496 مریض سامنے آئے،کانگو کے خطرے سے نمٹنے کیلئےہم الرٹ ہیں،شہر کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کا معائنہ کرنے کے لئے ٹیم موجود ہو گی،شہری جانور کی خریداری سے پہلے دستانوں کا استعمال کریں،جانور خریدنے سے پہلے جانور پر چیچڑ چیک کریں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار ڈینگی کی کمپین پہلے سے مختلف ہو گی ہم کب تک شہریوں کے واٹر کولر اور ٹائر خشک کرتے  رہیں گے،اس بار ڈینگی  کمپین میں شہریوں کو ساتھ لے کر ڈینگی کو ٹف ٹائم دیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں