Tuesday, December 24, 2024
ہومHealth and Educationاسلام آباد و لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد و لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


—فائل فوٹو

پاکستان کے ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 45 اضلاع کے 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک انتقال کر چکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں