Wednesday, December 25, 2024
ہومHealth and Educationافریقہ اور سویڈن کے بعد پاکستان پہنچی ’ایم پاکس‘ کی وبا، پہلے...

افریقہ اور سویڈن کے بعد پاکستان پہنچی ’ایم پاکس‘ کی وبا، پہلے مریض کی تصدیق


عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت ایمرجنسی قرار دی جا چکی ایم پاکس کی بیماری افریقہ کے پیر پسار رہی ہے۔ سویڈن کے بعد اب پاکستان میں بھی اس بیماری کے ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے

منکی پاکس / علامتی تصویر
user

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت ایمرجنسی قرار دی جا چکی ایم پاکس کی بیماری افریقہ کے پیر پسار رہی ہے۔ سویڈن کے بعد اب پاکستان میں بھی اس بیماری کے ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔ پاکستان میں حکام نے ایک مریض کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزارتِ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ایم پاکس کے مریض کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے جو کہ خلیجی ممالک سے واپس آیا تھا۔ ترجمان نے کہا، ’’متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔‘‘

پاکستان کی وزارت صحت نے اس بیماری کے حوالہ سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’ایئرپورٹس اور داخلی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔‘‘ وہیں، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا، ’’وفاقی اسپتالوں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور وزارت صحت و بارڈر ہیلتھ سروسز ’ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے افریقہ کے کچھ حصوں میں ایم پاکس کی وبا کو بین الاقوامی تشویش کا باعث اور صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ اس انتہائی متعدی بیماری سے، جسے ’منکی پاکس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کے سبب جمہوریہ کانگو میں کم از کم 450 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بیماری منکی پاکس وائرس کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ یہ چیچک جیسے وائرس کے گروپ سے ہے لیکن کم نقصان دہ ہے۔ یہ وائرس اصل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا تھا لیکن اب انسانوں سے انسانوں کو بھی منتقل ہوتا ہے۔ یہ افریقہ کے جنگلات کے دور دراز دیہات میں جمہوریہ کانگو جیسے ممالک میں سب سے زیادہ عام ہے۔ ان علاقوں میں ہر سال اس بیماری سے ہزاروں کیسز اور سینکڑوں اموات ہوتی ہیں جن میں 15 سال سے کم عمر کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں