Wednesday, January 1, 2025
ہومHealth and Educationالاسکا پاکس وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل، لوگوں میں تشویش

الاسکا پاکس وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل، لوگوں میں تشویش


الاسکا پاکس سے انسانوں میں پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آنے کے بعد وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی ریاست الاسکا کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے حال ہی میں دریافت ہونے والے خطرناک وائرس الاسکا پاکس سے ایک شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ فرد، ایک دور افتادہ جزیرہ نما علاقے میں رہتا تھا جو نومبر کے آخر میں اسپتال میں داخل ہوا اور جنوری کے آخر تک بیماری میں مبتلا ہو گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا کینسر کا علاج بھی چل رہا تھا جس کی وجہ سے اس کا مدافعتی نظام کمزور ہو گیا تھا جس سے اس کی بیماری کی شدت میں اضافہ ہوا۔

الاسکا پاکس کیا ہے؟

الاسکا پاکس جسے ( KAKPV) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے اسمال پاکس، ایم پاکس اور کاؤ پاکس کی قسموں سے جوڑا جا رہاہے اور اس کی علامات میں جسم پر لال رنگ کے نشانات کا بننا، گلٹیوں کا بننا اور جوڑوں یا پٹھوں میں درد شامل ہیں۔

2015 میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے حکام نے اب تک اس وائرس سے جڑے صرف 6 کیسز رپورٹ کی تصدیق کی ہے جن میں سے متاثرہ لوگ اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحتیاب بھی ہو گئے۔

اس وائرس سے انتقال کرنے والے شخص کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ شخص اکیلا جنگلاتی علاقے میں رہتا تھا اور ایک آوارہ بلی کی دیکھ بھال کرتا تھا جو چھوٹے میملز (چوہوں وغیرہ) کا شکار کرتی تھی اور بلی اکثر اپنے مالک کو ناخن مارتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اب تک اس شحص کی موت کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے لیکن خدشہ ہے کہ بلی کی جانب سے ناخن مارنے پر اس شخص میں الاسکا پاکس منتقل ہو گیا ہو۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ الاسکا پاکس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، اس قسم کے وائرس کا انسان سے انسان تک منتقل ہونے کا اب تک کوئی کیس ثابت نہیں ہوا لیکن طبی ماہرین کی جانب سے الاسکا پاکس کے زخموں سے متاثر افراد کے متاثرہ عضو کو ڈھانپنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ طبی ماہرین نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ وائرس سے متاثرہ شخص ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، زخموں سے چھوئے گئے کپڑوں سے بچیں اور کپڑوں کو دیگر کپڑوں سے الگ کر کے دھوئیں۔

صحت کے حکام نے ریاست الاسکا کے لوگوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور وائرس سے محفوظ رہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں