Sunday, January 5, 2025
ہومHealth and Educationانٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی نئی تاریخوں کا اعلان

انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی نئی تاریخوں کا اعلان



(جنید ریاض)طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے باعث لاہور بورڈ نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے2 پیپر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کنٹرولرامتحانات لاہور بورڈ نے کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا، خط کے مطابق 20 اپریل کو کیمسٹری اور 22 اپریل کو انگریزی کا پرچہ ملتوی کیا جائے گا، امتحانات کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق سپرٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ، انویجلٹرز سمیت 1315 افراد کی الیکشن ڈیوٹی لگی، الیکشن ڈیوٹی کے باعث عملے کا امتحانات میں ڈیوٹی کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبر دار۔۔۔ہوشیار،موٹرسائیکل سواروں کیلئے اہم خبر آ گئی

دوسری جانب پشاورتعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک امتحانات کل سے شروع ہونگے تاہم بارشوں کے باعث اپر لوئرچترال میں 18،19اور20اپریل کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے، مذکورہ پرچوں کا نیا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں